اسرائیل اور امریکا کے درمیان نئے کثیر فوجی امدادی معاہدے پر مذاکرات جاری، رپورٹ
تل ابیب، 9 نومبر 2026 (نوشین): اسرائیل اور امریکا کے درمیان نئے کثیر سالہ فوجی امدادی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ اسرائیل جنوری میں نئی امریکی کانگریس کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اس معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلیاں امریکی فوجی امداد کے تسلسل میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ بیانات کے برعکس اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد فوری طور پر ختم نہیں ہوگی۔ مجوزہ معاہدے کے تحت موجودہ 10 سالہ امدادی فریم ورک، جو 2028 میں ختم ہوگا، اس کے بعد پانچ سال تک محدود کیے جانے کا امکان ہے، جس سے براہ راست امریکی فوجی امداد تقریباً نصف رہ جائے گی، جبکہ پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد یہ امداد مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے فضائی اور میزائل دفاعی ...




