پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ
اسلام آباد، 13 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل سے تمام مقبوضہ شامی علاقوں سے انخلا اور 1974 کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی انسانی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے میں امن اور استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بالخصوص قرارداد نمبر 338 اور 497 کے تحت شام کا حصہ ہیں۔ سفیر عثمان جدون نے شام میں سیاسی انتقالِ اقتدار، قومی مفاہمت اور معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی ح...




