لاہور: سی سی پی او کی افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپوں اور کارروائیوں کی خود قیادت کرنے کی ہدایت
لاہور، 14 نومبر 2026 (کامران راجہ): لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ڈکیتی، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور موبائل فون چھیننے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو ٹھوس شواہد اور پیشہ ورانہ تفتیش کی بنیاد پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ سی سی پی او نے یہ ہدایات کیپیٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے سیکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے مت...




