اسرائیل کا ای ون آبادکاری منصوبہ آگے بڑھانے کا فیصلہ، عالمی سطح پر شدید مذمت
یروشلم، 24 اگست 2026 (نوشین): اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متنازع آبادکاری منصوبے کو آگے بڑھا دیا ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ ہاؤسنگ نے یروشلم کے قریب E1 کے علاقے میں ایک ہزار 200 سے زائد رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔ منصوبے کا مقصد مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے درمیان اسرائیلی بستیوں کا ایک مسلسل بلاک قائم کرنا ہے۔ ناقدین کے مطابق مجوزہ آبادکاری سے مغربی کنارہ شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے جبکہ مشرقی یروشلم بھی فلسطینی علاقوں کے باقی حصے سے الگ ہوجائے گا، جس سے ایک جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوجائے گا۔ تعمیراتی منصوبے کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتوبر کے آخر میں ہونے والے اسر...





