ممدانی کا نیویارک میں بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم کے سربراہ کی تقریب کی مخالفت
نیویارک، 26 اگست 2026 (نوشین) — نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی شرکت سے ہونے والی آئندہ تقریب کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریب کی ویب سائٹ کے مطابق موہن بھاگوت 29 اگست کو مین ہٹن میں ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔ نیویارک کے پہلے مسلمان اور انڈین امریکن میئر زوہران ممدانی نے کہا کہ وہ اس اجتماع کی حمایت نہیں کرتے، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا شہر کی انتظامیہ کو نجی طور پر منعقد ہونے والی تقریب منسوخ کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ ممدانی نے کہا کہ ان کے خاندان نے انہیں بھارت کا جو تصور دیا وہ ایک کثیرالثقافتی اور سیکولر جمہوری ریاست کا تھا، جہاں ہر شہری کو اپنے پن اور تعلق کا احساس ہو۔ انہوں نے بھارت میں ایک ایسی تحریک کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جسے وہ ایک امتیازی...




