سیرت النبی ﷺ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ ہونی چاہیے: مریم نواز
لاہور، 26 اگست 2026 (غفران) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس امر پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانا چاہیے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت مسلمانوں کے لیے ایک عظیم نعمت اور شکرگزاری کا موقع ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور نور کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے معاشرے کے کمزور طبقات کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا اور مظلوموں، غلاموں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات نے انسانیت کو عدل، رحم، مساوات اور انسانی وقار کے احترام کا راستہ دکھایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کی ک...




