بھارت نے امریکا سے جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کر لیا
نئی دہلی، 28 اگست 2026 (غفران): بھارتی فوج نے امریکا کے ساتھ جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے جمعہ کو معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مالی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل سسٹم لاک ہیڈ مارٹن اور آر ٹی ایکس کی مشترکہ تیار کردہ ہے، جسے بکتر بند گاڑیوں سمیت مختلف اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیولن میزائل سسٹم پہلے ہی امریکی فوج اور میرین کور کے علاوہ متعدد بین الاقوامی صارفین کے زیرِ استعمال ہے۔ بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دفاعی صنعتی شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ یہ معاہدہ بھارت اور امریکا کے درمیان اکتوبر میں طے پانے و...




