سعودی منتظمین کی جانب سے 2027 کے آغاز میں ایشین کپ کے انعقاد کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری رہنے کا اعلان
ریاض، 16 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سعودی عرب میں حالیہ حملوں کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود مقامی منتظمین نے کہا ہے کہ ایشین کپ 2027 کے انعقاد کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور ٹورنامنٹ آئندہ سال کے آغاز میں ہی ہوگا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ یمن کی حوثی تحریک نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسے ایک دہائی سے زائد عرصے میں سعودی عرب پر ہونے والا مہلک ترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ٹورنامنٹ 2028 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک جاری رہنے والے اصل شیڈول پر قائم رہنے کا اعلا...





