عمران عباس نے ٹی وی ڈراموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی
اسلام آباد، 17 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سے تین سال سے ٹی وی ڈراموں سے دور ہیں اور اب اپنی توجہ رئیل اسٹیٹ، تعمیراتی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران عباس نے ڈراموں سے غیر حاضری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور ان کی توجہ جائیداد اور تعمیرات کے شعبے کی جانب منتقل ہو چکی ہے۔ اداکار کے مطابق فنِ تعمیر میں ان کا تعلیمی پس منظر بھی ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔ عمران عباس نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے اور اس وقت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ٹاور تعمیر کر رہے ہیں، جس کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگنے کی توقع ہے۔ انہوں نے اپنی فلاح...




