شام اور سعودی عرب میں تعمیر نو اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
ریاض، 7 اکتوبر 2026 (غفران): شامی صدر احمد الشرع اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ریاض میں ملاقات کے دوران شام کی تعمیر نو کے منصوبوں اور سعودی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ شامی صدر نے سعودی ولی عہد کو شام کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔ شامی صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ اسعد الشیبانی بھی موجود تھے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے شام اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور باہمی مفادات کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے اور سیاسی، سفارتی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں جانب سے شام کی تعمیر نو کے حوالے سے تزویراتی منصوبوں اور آئندہ مراحل کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور اہم تنصیبات کی بحالی شامل ہے۔ ملاقات میں شام میں معیاری...




