شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک
پشاور، 9 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کا حصہ تھی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور تمام 7 شدت پسند مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ گروہ سے وابستہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک بیرونی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ اس سے ایک روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 سینئر کمانڈروں سمیت 9 دہش...




