Tuesday, November 10

اسرائیلی منظوری کے بعد غزہ میں 250 غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کی تیاری

US Prepares to Deploy 250 Foreign Troops in Gaza After Israeli Approval

امریکا، 9 نومبر 2026 (کامران راجہ): امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد غزہ میں ابتدائی طور پر تقریباً 250 غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی تیاریاں غزہ کی سرحد کے قریب جاری ہیں، جہاں مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کی جائے گی۔ انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو، یوگنڈا اور البانیہ نے اس فورس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ قازقستان نے طبی اور لاجسٹک معاونت اور کوسوو نے سکیورٹی اور پولیسنگ مشنز میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ مجوزہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا حصہ ہے، تاہم اسرائیلی تحفظات اور مبینہ رکاوٹوں کے باعث اس کی تعیناتی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی فورس کی تعداد اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن سے بھی بڑھ سکتی ہے، اس لیے اسرائیل کو ممکنہ سفارتی اور سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔