پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کا عزم
اسلام آباد، 25 اگست 2026 (غفران): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، جو سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ شہ...




