پاکستان کا اسرائیلی قبضے اور آبادکاری میں توسیع کے معاملے پر اقوام متحدہ سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ
اقوام متحدہ، 27 اگست 2026 (غفران): پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے مسلسل قبضے کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی آبادکاری میں توسیع، آبادکاروں کا تشدد اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جاری رہے گی، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ دلائی اور مسلسل اسرائیلی حملوں کے تناظر میں جنگ بندی کی مؤثریت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اب تک 1,200 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جس سے یہ سنجیدہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف حملے جاری رہنے کے باوجود جنگ بندی کو مؤثر کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔ عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری اور ...




