دفتر خارجہ کی وضاحت: فیلڈ مارشل منیر کا دورہ ایران پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا حصہ تھا
اسلام آباد، 27 اگست 2026 (غفران): پاکستان نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کا دورہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ان رپورٹس کو ’’گمراہ کن اور حقائق کے منافی‘‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 24 اگست کو تہران کا دورہ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں کیا گیا، جن کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے حل میں مدد فراہم کرنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کی جانب سے تنازع کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی...





