Wednesday, April 1

Tag: دی پاکستان ٹائمز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لانس نائک محمد محفوظ شہید ( نشان حیدر) کے یوم شہادت18 دسمبر 2025 پر پیغام
Latest, PAKISTAN NEWS

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لانس نائک محمد محفوظ شہید ( نشان حیدر) کے یوم شہادت18 دسمبر 2025 پر پیغام

اسلام آباد (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لانس نائک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کے یوم شہادت پر انکی دلیری بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ لانس نائک محمد محفوظ شہید نے 1971 میں واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کی پیش قدمی کو تاریخی اور مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں امر کر دیا۔ لانس نائک محمد محفوظ شہید جیسے بہادر سپوت ہی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں۔  میں لانس نائک محمد محفوظ شہید نے اپنی جرات، دلیری اور بہادری سے ثابت کیا کہ پوری قوم دفاع وطن میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ بزدل دشمن کے وار سے زخمی ہونے کے باوجود لانس نائک محمد محفوظ شہید نے 1971 میدان جنگ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ لانس نائک محمد محفوظ شہید کی میدان جنگ میں تاریخی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ پوری قوم کو محمد محفو...
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے تھانوں اور ناکہ جات کا دورہ
Latest, PAKISTAN NEWS

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے تھانوں اور ناکہ جات کا دورہ

اسلام آباد (کامران راجہ): ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ بھارہ کہو، تھانہ پھلگراں، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ نیلور اور مختلف ناکہ جات کا دورہ۔ ‏ریکارڈ روم، حوالات اور کوت کا معائنہ کیا۔ عوامی شکایات کے اندراج کے عمل کا جائزہ اور فوری حل کی ہدایات جاری۔ ‏ریکارڈ کی درست تکمیل اور تفتیشی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے احکامات تھانہ جات کے رنگ و روغن ،ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جلد تکمیل کے ہدایات جاری کئے۔ ‏تھانوں میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔ تھانہ جات میں اسپیشل انیشیٹیو پروٹوکول کے تحت عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ‏تھانوں میں آئے سائلین کی بروقت دادرسی یقینی بنائی جائے، ناکہ جات پر سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی۔ ‏شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔ تھانوں میں آئے شہریوں کو اپنائیت...
اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی (ف) کے رہنما فَرُّخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا
Latest, PAKISTAN NEWS

اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی (ف) کے رہنما فَرُّخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فَرُّخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گرفتاری زیرو پوائنٹ کے قریب قائم چیک پوسٹ پر کی گئی، جہاں ان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتاری کے بعد فَرُّخ کھوکھر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے آبپارہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ فَرُّخ کھوکھر کا تعلق راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایک معروف سیاسی خاندان سے ہے، اور وہ چند ماہ قبل ہی جے یو آئی (ف) میں شامل ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔...
سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبل انعام
Latest, PAKISTAN NEWS, پاکستان ٹائمز

سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبل انعام

ریاض / اسٹاک ہوم: کامران راجہ: مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل، جب رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا۔ یہ اعزاز انہیں (Metal-Organic Frameworks — MOFs) کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری کی بنیاد رکھی — ایک ایسا نیا سائنسی شعبہ جس نے مادّی سائنس، ماحولیات اور توانائی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا۔ شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ایوارڈ کے اعلان کے بعد اپنے باضابطہ بیان میں، پروفیسر عمر یاغی نے ایک سعودی شہری ہونے پر گہرے فخر کا اظہار کرتے ہوئے خ...
اسلام آباد میں سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی سعودی تجارتی وفد کی شرکت
Latest, PAKISTAN NEWS, WORLD, پاکستان ٹائمز

اسلام آباد میں سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی سعودی تجارتی وفد کی شرکت

اسلام آباد 8 اکتوبر 2025: کامران راجہ: سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں بدھ کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے تحت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت اور لائیو سٹاک، تعمیرات، انفراسٹرکچر، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ سمیت اہم شعبوں کی نمائندگی کرنے والی سعودی کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ پاکستان کے نجی شعبے اور کاروباری اداروں کے ممتاز نمائندوں نے بھی شرکت کی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ عزت مآب شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے اپنے سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا اور سعودی ویژن 2030 ...
حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ
Latest, PAKISTAN NEWS

حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ

    : جولائ 2025: ( غفران ) اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس 2 سالوں کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، وزیر اعظم شہباز شریف یوم آزادی پر نئی ای وی پالیسی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکیم تیار کی جا رہی ہے، جس کے تحت فی الیکٹرک بائیکس اور رکشہ پر 50 ہزار کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت اہلیت کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال تک ہوگی۔ فی الیکٹرک بائیک کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ 50 ہزار کی سبسڈی اور بقیہ 2 لاکھ سے زائد رقم اقساط میں ادا کرنا ہوں گی۔...
پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز  پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیاپی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔(آئی ایس پی آر) ایڈیٹر: کامران راج...
وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات

وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقاتوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای سے آج تہران میں ملاقات کی۔ سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر رئیسی ایک وژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہء پاکستان کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنے ایرانی بھائیوں اور ...
پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا

پاکستان کی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ورلڈ بینک اور پائِیڈ  انقلابی اصلاحات کے آغاز کے لئے ملکر کوششیں کرنے کا اعادہ کردیا ورلڈ بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے درمیان مشترکہ تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان کے اقتصادی مستقبل کی تشکیل میں دلچسپی رکھنے والے مختلف فریقین کو اکٹھا کیا گیا۔ یہ نمایاں اجتماع، جو ملک کے نئے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور اگلے پانچ سالوں میں نافذ العمل ہوگا، جامع بحثوں اور عملی اصلاحات کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کی گئی۔ ڈاکٹر ندیم الحق، وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)، نے فوری اصلاحی ایجنڈا - آئی ایم ایف اور اس سے آگے" کے عنوان سے ایک اہم اقتصادی اصلاحی پہلو پر بات چیت کا آغاز کیا۔ یوں پروگرام کا آغاز ان کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ی...
تارکین وطن کی پائیدیدار ترقی اورفروغ کےلیے نیشنل کانفرنس کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

تارکین وطن کی پائیدیدار ترقی اورفروغ کےلیے نیشنل کانفرنس کا انعقاد

تارکین وطن کی پائیدار ترقی اورفروغ کےلیے نیشنل کانفرنس کا انعقاد۔ پائیدار ترقی کے لیے روزگار کے امکانات کو مستحکم بنانےکے لیے تارکین وطن کی پائیدار ترقی اورفروغ کےلیے نیشنل کانفرنس کا انعقادانٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ، وزارت سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل اور جی آءی ذی نے انٹرنیشنل مائیگرنٹس ڈے کے موقع پر تارکین وطن کی تعلیم اور مہارت کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انٹرنیشنل مائیگرنٹس ڈے ہر سال ۱۸ دسمبر کو دینا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ تارکین وطن کی حوصلہ افزاءی، کاوشوں اور شراکت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس تقریب میں 60 سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں سرکاری حکام، پالیسی میکرز، ماہرین تعلیم، سفارت کار، بین الاقوامی تنظیموں، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ اس مشترکہ کوشش کے ذریعے مختلف شعبوں میں تارکین وطن کی قابلیت اور مہارتو...