Wednesday, June 3

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے تھانوں اور ناکہ جات کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے تھانوں اور ناکہ جات کا دورہ

اسلام آباد (کامران راجہ): ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ بھارہ کہو، تھانہ پھلگراں، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ نیلور اور مختلف ناکہ جات کا دورہ۔
‏ریکارڈ روم، حوالات اور کوت کا معائنہ کیا۔ عوامی شکایات کے اندراج کے عمل کا جائزہ اور فوری حل کی ہدایات جاری۔
‏ریکارڈ کی درست تکمیل اور تفتیشی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے احکامات تھانہ جات کے رنگ و روغن ،ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جلد تکمیل کے ہدایات جاری کئے۔
‏تھانوں میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔ تھانہ جات میں اسپیشل انیشیٹیو پروٹوکول کے تحت عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
‏تھانوں میں آئے سائلین کی بروقت دادرسی یقینی بنائی جائے، ناکہ جات پر سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی۔
‏شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔ تھانوں میں آئے شہریوں کو اپنائیت اور تحفظ کا احساس دلائیں۔
‏ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا