بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی، 28 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پہلے آپریشن کے دوران ضلع کچھی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد مارے گئے۔ ضلع وڈھ میں دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں روکا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ ک...









