یورپی قانون سازوں کی سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت
برسلز، 15 اکتوبر 2026 (غفران): یورپی قانون سازوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور معاہدوں کی پابندی پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، معاہدوں کی ذمہ داریاں پوری کرے اور مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ پاکستان کے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عالمی نظامِ حکمرانی کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان تعلقات مساوات اور تمام فریقین کے حقوق کے احترام پر مبنی ہونے چاہئ...









