پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجراء کی سہولت
اسلام آباد، 21 اگست 2026 (کامران راجہ): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجراء کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت پنشنرز مختلف ذرائع سے گھر بیٹھے اور باآسانی اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ پنشنرز اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپلی کیشن استعمال نہ کرنے والے پنشنرز کی جانب سے ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکے گا۔ پروف آف لائف کی مفت سہولت 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز پر بھی دستیاب ہوگی، جبکہ 988 نادرا رجسٹریشن مراکز اور 500 یونین کونسلز سے بھی یہ سرٹیفکیٹ مفت حاصل کیا جا سکے گا۔ نادرا مراکز اور یونین کونسلز میں پنشنرز کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔یہ سہولت موبائل رجسٹریشن وین، بائ...









