انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری
جکارتہ، 15 اگست 2026 (غفران): انڈونیشیا میں ہفتے کی صبح 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد مقامی سطح پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ حکام نے شہریوں کو ساحلوں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کا کہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ابتدائی زلزلے کے بعد 5.9، 5.6 اور 6.1 شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔ انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، موسمیاتی اور جیو فزکس ایجنسی کے مطابق کم گہرائی میں آنے والا زیرِ سمندر زلزلہ فلورس جزیرے کے قریب آیا۔ آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ فی الحال تیمور سی کے پار آسٹریلیا کے لیے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یو ایس جی ایس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق زلزلے سے جانی نقصان اور املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے، تاہم انڈونیشی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا...









