وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئ
اسلام آباد، 31 اگست 2026 (غفران): وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ادیل بیک کاسیملیوف نے ماناس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کرغزستان کے صدر صادیر نورگوزوئیچ ژاپاروف کی دعوت پر ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورہ بشکیک کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایس س...









