ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شامل، تقریب کے دوران جذباتی ہوگئے
زیورخ، 30 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): سوئٹزرلینڈ کے ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں راجر فیڈرر کی اہلیہ مرکا نے ان کا تعارف کرایا۔ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد فیڈرر نے اپنی اہلیہ کو گلے لگایا اور بوسہ دیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ تقریباً 30 منٹ کی تقریر کے دوران سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کئی مواقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اپنے شاندار کیریئر کو یاد کرتے ہوئے فیڈرر نے اپنے بچپن کے ہیرو اسٹیفن ایڈبرگ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو ’’خوشی کے آنسو‘‘ تھے۔ فیڈرر اپنے دیرینہ کوچ سیورین لوتھی اور اہلیہ مرکا کا ذکر کرتے ہوئے بھی جذباتی ہوگئے اور اپنے کیریئر میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈرر نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہیں اپن...









