فلپائن اور آسٹریلیا کا چین کے تناظر میں دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد، 15 نومبر 2026 (نوشین): فلپائن اور آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ فوجی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جسے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو تیودورو نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان وزٹنگ فورسز معاہدے (سووفا) پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا اور فوجی تعاون میں حائل انتظامی رکاوٹیں کم کی جائیں گی۔ انہوں نے معاہدے کو غیر ضروری سرخ فیتے کے خاتمے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ایسے کاموں کے لیے درکار مراحل کی تعداد 100 سے کم ہو کر صرف 10 رہ جائے گی۔ ان کے مطابق معاہدے سے بحری، فضائی اور زمینی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا، جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں اور قدرتی آفات س...









