پاکستان اسلام آباد میں ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی
اسلام آباد، 16 نومبر 2026 (غفران): پاکستان اتوار کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، اعلیٰ حکام اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالتے ہوئے تجارت، ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد اعلامیے کی منظوری اور ای سی او وژن 2035 کی توثیق متوقع ہے، جو علاقائی روابط، اقتصادی انضمام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے دس سالہ نیا لائحہ عمل فراہم کرے گا۔ پاکستان ای سی او تجارتی معاہدے (ایکوٹا) اور ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک معاہدے (ٹی ٹی ایف اے) پر پیش رفت کے لیے بھی کوشش کرے گا تاکہ علاقائی تجارت کو آسان بنانے اور سرحد پار آمدورفت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ اج...








