پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد
12 فروری2025(کامران راجہ): بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کی تباکاریوں سے عوام کو بچانے کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اور یہ بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کا تسلسل مستقبل قریب میں پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے ایٹم بم ثابت ہوگا۔
صحت عامہ کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد۔ بڑھتی ہوئی غیر متعدی بیماریاں پاکستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ذیابیطس، موٹاپے، دل کی بیماری، گردے کی بیماریوں اور بعض قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں 60 فیصد اموات ان غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت اس قومی صحت کی ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال ہے، جن میں سرِفہرست الٹرا پرو...









