سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوامی جگہوں پر گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اینٹی بیگرز اسکوارڈ کا قیام
مورخہ 29 جون، 2025 راولپنڈی(غفران مجید) : وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوامی جگہوں پر گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اینٹی بیگرز اسکوارڈ کا قیام ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر کی مین شاہراہوں مال روڈ ، اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مری روڈ کے تمام چوراہوں پر اکثر بھکاری بھیک مانگتے نظر آتے تھے جنکی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی تھی بلکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر یہ ایک سیکیورٹی رسک بھی تھا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی خصوصی ہدایات پر اینٹی بیگر اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس اسکوارڈ نے شہر بھر میں گداگری جیسی لعنت کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ، مختلف مقامات پر گداگری کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک 16 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے
جن...








