پاکستان کا افغانستان میں کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد، یکم اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ وہاں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انتہائی درستگی کے ساتھ کی گئی اور شہریوں کے تحفظ اور ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ یہ کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت کی گئیں، جس کے دوران پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ...





