Thursday, October 1

چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

PM Shehbaz Sharif Attends Ceremony Marking 77th Anniversary of Founding of China

اسلام آباد، یکم اکتوبر 2026 (نوشین): وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر معزز شخصیات نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر معزز مہمانوں نے دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہو کر خراجِ احترام پیش کیا۔ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چین کا قومی دن منانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی احترام کے مضبوط رشتوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور چین کے دیرینہ شراکت داری اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف متعدد مواقع پر پاک چین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دے چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔