پیوٹن نے چیچن رہنما رمضان قادروف کو آرمی جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی
ماسکو، 9 اکتوبر 2026 (غفران): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادروف کو سکیورٹی آپریشنز اور فوجی سرگرمیوں میں کردار کے اعتراف میں کرنل جنرل سے ترقی دے کر آرمی جنرل کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز کر دیا ہے۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں منعقدہ تقریب کے دوران روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ وکٹر زولوتوف نے رمضان قادروف کو آرمی جنرل کے عہدے کی علامت والے نئے شولڈر بورڈز اور اسپیشل فورسز سے منسوب میرون رنگ کی بیریٹ پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زولوتوف نے کہا کہ صدر پیوٹن نے انہیں صدارتی حکم نامہ قادروف تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی، جس کے تحت انہیں کرنل جنرل سے آرمی جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان کے مطابق یہ اعزاز دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کارروائیوں، روس کی داخلی اور عوامی سلامتی کے تحفظ، اسپیشل فورسز کی ترقی اور جنگی مشنز میں مصروف فوجی یونٹس کی معاونت میں قادروف کے ...





