خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران عہدوں سے فارغ
پشاور، 12 اکتوبر 2026 (نوشین): خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی بیوروکریسی اور پولیس کے محکموں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کے دوران ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 57 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس اس سے قبل صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے چکے تھے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ فیصلے کے فوراً بعد وفاقی حکومت نے صوبے کے انتظامی ڈھانچے میں متعدد تبدیلیاں کیں۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کر گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکریٹری مقرر کر دیا گیا، جبکہ صوبے بھر میں متعدد بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی کی گئیں۔ وفاقی حکومت...





