ٹرمپ کی سعودی ولی عہد سے رابطے کے بعد حوثی حملوں کی مذمت، اتحادی افواج نے میزائل مار گرایا
واشنگٹن، 13 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ریاض کے اوپر ایک میزائل مار گرانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ان واقعات کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا یمن میں ان کے خلاف سعودی فوجی کارروائیوں میں شامل ہوا تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مفادات کو فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ حوثی سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یمن کے خلاف مبینہ جارحیت میں امریکا کی شمولیت کی صورت میں فوری جوابی کارروائی کی جائے گی، جس کا ہدف امریکا اور خطے میں اس کے مفادات ہوں گے۔ انہوں نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ملازمین اور کارکنوں کو ان مقامات سے...




