علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’ ایگزام مینجمنٹ سسٹم’ کا افتتاح امتحانی نظام میں شفافیت کی جانب قدم اٹھانے پر ہم اوپن یونیورسٹی کو مبارکباد کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد 26فروری2025(کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت، خالد مقبول صدیقی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے تیار کردہ 'ایگزام مینجمنٹ سسٹم'کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک احسن اقدام ہے جس پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے لئے میری خواہش ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے مابین معاہدہ ہوجائیں تاکہ آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کئے جاسکیں جو دنیا کی ضرورت ہے۔ امتحانی نظام میں ٹرانسپرنسی سے مختلف شعبہ...









