Monday, September 28

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گی

Punjab CM Maryam Nawaz to Review Murree Development Projects

لاہور، 28 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منگل کے روز مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں مال روڈ کی بحالی اور جھیکا گلی چوک کی تعمیر نو سمیت مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں، جہاں انہیں مری میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مری ڈویلپمنٹ پلان کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں مال روڈ اور جھیکا گلی چوک کی تعمیر نو و بحالی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مال روڈ ہِل سائیڈ سے متاثرہ رہائشیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے مری کے علاقے چنگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔