Thursday, June 18

پاکستان ٹائمز

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، وزیر منصو بہ بندی
Latest, پاکستان ٹائمز

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، وزیر منصو بہ بندی

پاکستان اور چین کے تعلقات میں کبھی خزاں کا شائبہ بھی نہیں ہوا، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں بے مثال ہیں ۔جمعہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شاندار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ا حسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ،دنیا میں دو ممالک کے درمیان وہ واحد مثالی تعلقات ہیں جن میں کبھی خزاں کا شائبہ بھی نہیں ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ دوستی نہ صرف حکومتی سطح کی ہے بلکہ عوامی سطح کی بھی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین نے 75 سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں کرہ ارض میں ان کی مثال ن...
وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات

نیویارک: 24 ستمبر، 2024۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیوزو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوام سے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔  Editor: Kamran Raja...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ امریکہ. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ امریکہ. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

نیو یارک: 24 ستمبر 2024 : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ امریکہ. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے. وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں.وزیرِ اعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے. وزیرِ اعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہاں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم کی مالیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوگی ...
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں ممالک امت مسلمہ کے اتحاد اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں ممالک امت مسلمہ کے اتحاد اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن اسلام آباد 23 ستمبرکے موقع پر سعودی سفارتخانے کے استقبالیہ سے خطاب. صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنی قوموں کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد سمیت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم، پنجاب، خیر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز اور وزیر اعلی پنجاب کے علاوہ وفاقی وزراء، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، غیر ملکی سفارتکاروں، سعودی...
مصدق ملک کی چائنہ کے شانزی صوبے کے گورنر ذاؤ گانگ سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

مصدق ملک کی چائنہ کے شانزی صوبے کے گورنر ذاؤ گانگ سے ملاقات

زیان، چائنہ: مصدق ملک کی چائنہ کے شانزی صوبے کے گورنر ذاؤ گانگ سے ملاقات. چائنہ کا پہلا تیل کا کنواں شانزی صوبے میں دریافت ہوا تھا. شانزی صوبہ چائنہ میں پیٹرولیم مصنوعات اور پلانٹ پروڈکشن میں لیڈر کا درجہ رکھتا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک شانزی کے گورنر وزیراعظم شہباز شریف کے درینہ دوست ہیں. زیان اور لاہور سسٹر سٹیز ہیں گورنر شانزی کی کمپنیوں کے ساتھ کوئلے ، ریفائنری، تیل و گیس میں شراکت داری کر رہے ہیں. گورنر کی جانب سے چینی کمپنیوں کو خصوصی ہدایات. پاکستان کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔، پاکستان کو گیسٹ آف آنر کا درجہ دینے پر گورنر کا مشکور ہوں. آٹھویں سلک روٹ ایکسپو میں پاکستان کی شرکت پاک چین دوستی کا ثبوت ہے. شانزی صوبہ بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے کے لیے خود مختار ہے Sub Editor: Ghufran...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو  کی قیادت میں روئیی گروپ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو کی قیادت میں روئیی گروپ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو (QiuYafu) کی قیادت میں روئیی (RUYI) گروپ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات. وزیراعظم کے حالیہ دورہء چین کے بعد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت. چین کا روئیی گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا. چین پاکستان کا ایسا دوست جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے. چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں. روئیی گروپ کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں. روئیی گروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کا اولین سرمایہ کار تھا. وزیراعظم نے روئیی گروپ کی پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کو سراہا ہم سرمایہ کار کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں : چیئرمین روئیی گروپ چیو یافو کی گ...
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب
Latest, پاکستان ٹائمز

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔19ستمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کا یوم تاسیس منانا خوش آئند ہے، چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، حالیہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوش خیر مقدم پر شکر گزار ہوں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ناقابل تسخیر اور اٹوٹ ہیں۔ ا...
پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے

اسلام آباد، 19 ستمبر : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ خوشحالی اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے، مختلف عالمی چیلنجوں کے باوجود پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں ر...
اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید
Latest, پاکستان ٹائمز

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

اوزون کے عالمی دن کے موقعہ پرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے کی۔ انھوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے مذید کہا کی مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اھم ھے۔ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں پر قابو پانے کے لیئے اور کیگالی ترمیم کے تحت متوقہ ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لئیے کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونٹریال پروٹوکول کے تحت پاکستان کولنگ ایکشن پلان کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید ع...