پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سلام آباد، 2 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، اہم قومی مفادات کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزیّد نے دستخط کیے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت ابھرتے اور بدلتے ہوئے سائبر سکیورٹی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معلومات، تجربات، مہارت اور بہترین عملی طریقہ کار ...









