آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی
مظفرآباد، 09 اگست 2026 (کامران راجا): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی اضلاع کے چار حلقوں میں پولنگ پیر، 10 اگست کو ہوگی، جس میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پونچھ ڈویژن کی چار نشستوں پر مجموعی طور پر 82 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ضلع حویلی میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، سابق کشمیر کونسل رکن خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن عزیز کے درمیان تین طرفہ مقابلہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق انتخابی سامان، پولنگ عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اتوار کی شام تک پولنگ اسٹیشنز پر منتقل کر دیا جائے گا۔ باغ کے تین اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق باغ اور حویلی میں انتخابی مہم ہفتے کی نصف شب اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد انتخابی مہ...









