پاکستان میں این سی ڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے پناہ کی تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد
غیر متعدی امراض عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر ابھررہی ہیں، جو پاکستان میں ہونے والی تمام اموات کا تقریباً 60 فیصد ہیں۔ یہ بیماریاں انسانیِ پیداواری صلاحیت اور سرمائے کو نمایاں طور پر کم کرتی ہیں جبکہ شدید بیماری، معذوری اور موت کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں چینی کا زیادہ استعمال، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، تمباکو کا استعمال، اور جسمانی غیرفعالیت شامل ہیں۔ پناہ نے پاکستان میں این سی ڈیز کو کم کرنے کے لیے ایک تھنک ٹینک قائم کیا ہے جس میں صحت کے اعلیٰ ماہرین اور دیگر پیشہ ور افرادشامل ہیں۔ اس تھنک ٹینک کا چوتھا اجلاس جمعرات 26 جولائی کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔شرکاء میں میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی،پروفیسر ڈاکٹر کرنل(ر) شکیل مرزا،، انور رضا پریس کلب،جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن شامل تھے۔تھنک ٹینک کے...








