Wednesday, September 16

پاکستان ٹائمز

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پنجاب حکومت کے بجلی کی مد میں ریلیف کو خوش آئند قرار دیدیا
Latest, پاکستان ٹائمز

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پنجاب حکومت کے بجلی کی مد میں ریلیف کو خوش آئند قرار دیدیا

صدر ایف پی سی سی آئی نےکہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں طویل المدتی اصلاحات ناگزیر ہیں. آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور قابل عمل حل ضروری ہے، 20 فیصد لائن لاسز کے ساتھ توانائی سیکٹر کا بحران کسی صورت کم نہیں ہو سکتا. ملک میں توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے صنعتیں بند، معیشت تباہ ہو رہی ہے، صدر ایف پی سی سی آئی. ملک میں توانائی کی قیمتوں کو خطے کے دیگر ممالک کے برابر لانا ہو گا. بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے پاس ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا سنہری موقع ہے. پاکستان تھوڑی سی کوشش سے بنگلہ دیش کے 5 ارب ڈالر ٹیکسٹائل کے آرڈر حاصل کر سکتا ہے.  وزیراعظم اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائیں، صنعتوں کو توانائی قیمتوں میں فوری ریلیف دیا جائے  Editor: Kamran Raja...
کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی  نے 2کروڑ روپے ھیروئن کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
Latest, پاکستان ٹائمز

کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی نے 2کروڑ روپے ھیروئن کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے کلکٹر جناب عدیم خان صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کے کراچی سے ملائشیا ہیروئن اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عدیم خان نے اس ممکنہ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ جناب فیصل خان صاحب کو خصوصی ھدایات اور احکامات جاری کئے ان احکامات کی روشنی فیصل خان صاحب نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب حماد صاحب کو انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج کے اندر اور باھر سادہ لباس میں اضافی نفری تعینات کرنے اور پہلے سے انٹرنیشنل ڈپارچر پر تعینات افسران اور عملہ کو زیادہ متحرک رھنے اور تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ھوئے اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی ھدایات جاری کیں گزشتہ شام انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں تعینات عملے نے باتک ائر کی پرواز اوڈی ون تھری سکس سے ملائشیا جانے والے محمد عثمان نامی مسافر کو روک کر ا...
پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتتخب ہوگئے ۔
Latest, پاکستان ٹائمز

پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر یونائیٹڈ سٹیٹس سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز کے تاحیات اعزازی رکن منتتخب ہوگئے ۔

ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب کشنگ سوسائٹی یو ایس اے نے کیا.  نیورو سرجنز سوسائٹی کا رکن منتخب ہونا کسی بھی نیورو سرجن کیلئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ ڈاکٹر آصف بشیر کا بطور رکن انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انتونیو چیوک کی زیر صدارت اجلاس میں رائے شماری کے دوران ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا شمار پاکستان میں ان 2 نیورو سرجنز میں ہوتا ہے جو امریکن بورڈ سے بھی سرٹیفائیڈ ہیں۔ ڈاکٹر آصف بشیر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر آصف بشیر کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اصف بشیر کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز 100 سال سے قائم دنیا کی قدیم ترین سوسائٹی ہے۔ سوسائٹی آف نیورولوجیکل سرجنز ہارورڈ سم...
پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے

فرنٹ آف پیکج لیبلز الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں موجود غذائی مواد کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز موٹاپے اور دیگر امراض میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے۔ 41فیصد پاکستانی موٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ زیابیطس یا اس سے ہونے والی پیچیدگیوں سے روزانہ 400سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ غیر صحت بخش خوراک ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ا لٹرا پروسیسڈ پروڈکٹس جن میں اکثر چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے انسانی صحت پر سنگین اثرات کا باعث بنتے ہیں۔ غیر صحت بخش خوراک کے استعمال میں کمی کے لیے دنیا نے جن اہم پالیسی اقدامات پر عمل کیا ان میں ایک فرنٹ آف پیک نیوٹریشن لیبلنگ بھی ہے۔ وہ غذائیں جن میں میٹھے، نمک یا ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز ...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آبادائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آبادائیر پورٹ پر کارروائی

اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانیوالے مسافر سے 2۔2 کلو گرام آئس اور ریاض جانے والے مسافر سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے مسافر نے 2 کلوگرام سے زائد آئس مٹھائی کے ڈبے میں جبکہ ریاض کی پرواز پر جانیوالے مسافر عثمان علی خان نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پرمسافروں کے سامان سے آئس اور براؤن ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔Sub Editor : Rizwan...
پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 14 اگست 2024 کو کراچی میں سنسنی خیز اسٹوڈنٹس گیمز کا انعقاد کیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 14 اگست 2024 کو کراچی میں سنسنی خیز اسٹوڈنٹس گیمز کا انعقاد کیا

150 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں میگا ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں، مختلف کھیلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا - پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن (PSOA) نے 14 اگست 2024 کو ناظم آباد کراچی کے منی اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹوڈنٹس گیمز کا انعقاد کرکے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس ایونٹ میں باسکٹ بال، فٹسال، رسی اسکیپنگ، تھرو بال، تائیکوانڈو، مارشل آرٹ، اور کراٹے سمیت کھیلوں کا انعقاد کیا، جو انڈر 10 سے انڈر 17 عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے میگا ایونٹ میں 150 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دوستانہ مقابلے کے جذبے سے ایک دوسرے سے مقابلہ کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے شرکت کی، بشمول پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، شارق صدیقی سیکرٹری پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن، راجہ نوید...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دیدی
Latest, پاکستان ٹائمز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی ۔یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی گئی ۔کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دی گئی ۔پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفیع ...
گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
Latest, پاکستان ٹائمز

گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

پشاور ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی متحرک شخصیت اور عوامی طرز عمل نے 14 اگست کے حوالہ سے جہاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے باسیوں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا وہیں انہوں نے گورنر ہاؤس میں نئی مثبت روایات کی بھی بنیاد رکھ دی ، 13 اگست کو گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے گورنر ہاؤس میں ایک تعلیمی تحقیقی تقریب کے انعقاد پر کانفرنس میں شریک دانشوروں نے اسے گورنر کا انتہائی اہم مثبت اور یادگار اقدام کراتے ہوئے انہیں تاریخ بنانے کا مرتکب قرار دیا کانفرنس میں صوبہ بھر کے دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی جس سے پورے صوبہ میں علامہ محمد اقبال اور خوشحال خان خٹک کی سوچ و فکر کو ترویج ملی ، اسی طرح صوبہ کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کی پالیسی کے تحت گورن...
پاک بحریہ نے پاکستان کا 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ نے پاکستان کا 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

 پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا مُعائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور کیڈٹس نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد، مہمان خصوصی نے چیف آف دی نیول اسٹاف، پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قبل ازیں، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور پاک بحریہ کے زیر انتظام تمام مساجد میں ملکی یکجہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جہازوں اور تنصیبات کو روایتی انداز میں سجایا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوا...
چودہ اگست ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی 
Latest, پاکستان ٹائمز

چودہ اگست ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی 

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ ملک کی 78یوم آزادی منانا بہت خوشی اور فخر کی بات ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کے لیے خطرناک ہے۔   پاکستان سویٹ ہوم کے قیام سے محترمہ  بی بی شہید کا خواب پورا ہوا ۔پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد آزاد کرایا۔ اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، تحریک آزادی پاکستان کے دوران لاکھوں افراد شہید ہوئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام...