Saturday, September 19

سعودی سول ڈیفنس کا 6 علاقوں کے لیے خطرے کا الرٹ جاری

Saudi Civil Defense Issues Danger Alert for Six Regions

ریاض، 19 ستمبر 2026 (غفران): سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جدہ، خمیس مشیط، ینبع، طائف، ابہا اور جازان کے علاقے کے لیے ابتدائی خطرے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام کو پرسکون رہنے اور فوری طور پر عمارت کے اندر محفوظ مقام، ترجیحاً کھڑکیوں سے دور اندرونی کمرے میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے خطرہ ٹلنے کی تصدیق تک گھروں یا عمارتوں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو کھلے مقامات، کھڑکیوں، شیشے کی عمارتوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں داخل ہونے یا کسی مضبوط رکاوٹ کے پیچھے پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکام نے الرٹ موصول ہونے کے بعد لوگوں کو ہجوم لگانے، تصاویر بنانے یا خطرناک مقامات کے قریب جانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سفر کے دوران الرٹ موصول ہونے کی صورت میں ڈرائیوروں کو پلوں اور بلند عمارتوں سے دور محفوظ مقام پر گاڑی روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس کے مطابق مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں خطرے کی صورت میں شہری 911 جبکہ سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں 998 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔