Thursday, September 17

پاکستان ٹائمز

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50,000 شیلٹر این ایف آئیز اور ونٹر کٹس پروجیکٹ مکمل
Latest, پاکستان ٹائمز

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 50,000 شیلٹر این ایف آئیز اور ونٹر کٹس پروجیکٹ مکمل

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 2023-24 کے لیے 50,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کا پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی۔ یہ پروجیکٹ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے جواب میں انسانیت کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران چار مرحلوں میں مکمل کیا گیا، جس کا ہدف پاکستان کے 44 ایسے اضلاع تھے جو شدید بارشوں ،سیلاب اور برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ اس مہم کے دوران کنگ سلمان ریلیف نے 25,000 شیلٹر این ایف آئیز اور 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کیں، تاکہ ان علاقوں کے افراد سرد موسم کے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں اور آفات کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سک...
پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ کا جنگی بحری جہاز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد، 4 نومبر 24: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔ اس عظیم الشان موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شاندار کامیابی سے میزائل فائرنگ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔...
احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ ارتضیٰ حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ ارتضیٰ حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار

اسلام آباد، 03 نومبر 2024: احمد ظفر حیات نے 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ ارتضی حسین نیٹ کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ جبکہ عالم افضل، حمنا امجد اور عبداللہ خان نے بالترتیب سینئر، لیڈیز اور جونیئر کیٹیگریز میں ٹائٹل جیتے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرین گالف کلب کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون کی بھی تعریف کی؛ جس کے بغیر گالف کپ کا اتنا شاندار اور کامیاب انعقاد ممکن نہ تھا۔ چار روزہ گالف کپ 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک مارگلہ گرینز گالف کلب (MGGC) اسلام آباد میں منع...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، آج ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے. آئینی ترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا. 26 ویں آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، حکومت نے حتی الامکان کوشش کی کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. قائداعظم محمد علی جناح نے آئینی عدالت کی سوچ کی بنیاد رکھی تھی. تاریخ ثابت کرے گی کہ آئینی ترمیم عوام کے حق میں ہوگی. آئینی ترمیم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی سیاست میں ضد نہیں ہوتی، آج پاکستان کے عوام، ریاست پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے. آئینی ترمیم کی منظوری میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہے. آئینی ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا آئینی ترمیم سے عدلیہ میں تقرریوں اور...
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ نیدرلینڈز, نیول چیف کی نیدرلینڈز کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
Latest, پاکستان ٹائمز

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ نیدرلینڈز, نیول چیف کی نیدرلینڈز کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹز کا دورہ اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس (Vice Admiral René Tas) سے ملاقات. نیول چیف کی نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس(Vice Admiral Boudewijin Boots) سے بھی ملاقات. ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے؛ مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا گیانیول چیف کا ڈیمن شپ یارڈ (DAMEN Shipyard) اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ ‏(Zeven De Provincién Class Frigate) کا بھی دورہEditor: Kamran Raja...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 5 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی. بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم پر عزم ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا قوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔  Editor :Kamran Raja...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا ہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر(EMCC) قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔ عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) (سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ...
نیلی سڑکیں سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

نیلی سڑکیں سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں میں گاڑیوں کے پہیوں کو نسبتاً ٹھنڈا اور درجۂ حرارت کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار جبکہ رات کے وقت بہتر روشنی کا امکان فراہم کرے گا تحقیق کرنے والوں کیلئے اک نیا دریچہ کُھل گیا رپورٹ کے مطابق قطر کی یہ نیلی سڑکیں ایک خاص مواد سے بنی ہیں اس کوٹنگ میں گرمی کی عکاسی کرنے والے روغن اور سیرامک مائکرو اسپیئرز شامل ہیں جو سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں اس مواد سے ہونے والی ٹھنڈک کا آس پاس کی عمارتوں اور پیدل چلنے والوں پر بھی اثر پڑتا ہے گھرے رنگ کی اسفالٹ سڑکیں سورج سے گرمی جذب کرتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ چلنے یا گاڑی چلانے کے لیے خاص طور پر گرم موسم میں بہت گرم ہو جاتی ہیں جب کہ نیلا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے، جو سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے  Sub...
لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔

زمین پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے طیبہ کے علاقے کے کمانڈر محمد حسین رمل کے قتل کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ساتویں بریگیڈ کی جنگی ٹیم کی فورسز نے شمالی اسرائیل پر داغنے کے لیے تیار لانچرز کو تباہ *اس سے قبل لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے نزدیک اور جنوبی قصبے کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس نے ایک بڑے میزائل لانچر کے ذریعے عیتا الشعب قصبے کے آس پاس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا"۔ ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے "دوسری باراسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو عیتا الشعب قصبے کے نزدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک بڑے میزائل بیراج کے ذریعے زخمی اور ہلاک ہونے والے ف...
سگریٹ نوشی سے ہر سال ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک
Latest, پاکستان ٹائمز

سگریٹ نوشی سے ہر سال ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد – 18 اکتوبر 2024: اسپارک نے تمباکو کنٹرول پالیسیوں سے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا جس میں حکومتی اہلکار، عوامی صحت کے وکلا، سول سوسائٹی کے افراد، اینٹی تمباکو کے کارکنان، اور نوجوانوں نے شرکت کی اور پاکستان میں تمباکو اور اس سے منسلک مسائل کے خاتمے پر گفتگو کی۔ وزیر برائے پیٹرولیم، مصدق مسعود ملک، نے اپنی تقریر میں تمباکو کے خلاف اجتماعی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "سگریٹ نوشی سے فائدہ کی بجائے مجموعی طور پر نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہوگی، کیونکہ تمباکو نوشی کے خلاف جنگ اصل میں مافیا کے خلاف جنگ ہوگی۔" انہوں نے صحت کے سنگین مضمرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا، "سگریٹ نوشی کا کینسر سے گہرا تعلق ہے، اور ایسی کوئی بیماری نہیں ہے جو اس سے منسلک نہ ہو۔ ہر سال 150,000 سے 200,000 لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے فوت ہوتے ہیں۔ کیا ان ڈیڑھ دو لاکھ لوگوں کی جانوں کی کوئی ...