Thursday, September 17

پاکستان ٹائمز

کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن دھماکہ
Latest, پاکستان ٹائمز

کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن دھماکہ

کوئٹہ، دھماکہ اس وقت پیش أیاجب جعفرایکسپریس جانےکوتیارتھی  کوئٹہ،ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نوراللہ اورمینجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران اسد نے ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی کوئٹہ،دھماکے کے بعد ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل کو فوری طورپر ڈیوٹیز پر طلب کرلیا گیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ موقع سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہےEditor: Kamran Raja...
پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ

اسلام آباد 9 نومبر 2024 : پاکستان اور کوریا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ وفاقی وزیربرائے بحری امورقیصراحمد شیخ نےاسلام آباد میں کورین سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیرکی آمد پرکوریا کے سفیرپارک کیجن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قیصراحمد شیخ نے کورین حکومت اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کی پورٹ اینڈ شپنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ڈنمارک اور ملائیشین کمپنیاں ہمارے پورٹس پرسرمایہ کاری بڑی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ بحری تعاون کے علاوہ، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کئی دوسرے شعبوں پر روشنی ڈالی جہاں دو طرفہ تعاون کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کوریا سے پاکستان کے توانائی کے شعبے بالخصوص قابل تجدید توانائی بشمول شمسی، ہوا اور پن بجلی کے منصوبوں...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت.
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت.

اسلام آباد، 9 نومبر، 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت. اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے. اسپیکر کا غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار۔  دکھ کی مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں. بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں   قانون نافذ کرنیوالے ادراے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کریں. اسپیکر کی اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔ اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ...
قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر ‏کا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو یوم اقبال کے موقع پر خراج عقیدت
Latest, پاکستان ٹائمز

قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر ‏کا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو یوم اقبال کے موقع پر خراج عقیدت

قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر ‏کا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو یوم اقبال کے موقع پر خراج عقیدت علامہ اقبال ایک عظیم شاعر اور مفکر تھے. علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلم امہ میں خودی اور جدوجہد کا جذبہ بیدار کیا. اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کے حصول کی راہ دکھائی. اقبال کی فکری رہنمائی نے تحریکِ آزادی کو نئی روح بخشی. اقبال کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، اتحاد، اور خود پر اعتماد کا شعور پیدا کیا. اقبال کا پیغام اتحاد، نظم اور ایمان کی تعلیم دیتا ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل میں اقبال کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے. آئندہ نسلوں کو اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اقبال کی تعلیمات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل موجود ہیں. اقبال کا پیغام ہمہ گیر، ابدی اور ہر قسم کے امتیازات سے بالاتر ہے علامہ اقبال یقین محکم رکھتے تھے کہ م...
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر خان زیب کی ایف ٹین مرکز میں کھلی کچہری۔
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر خان زیب کی ایف ٹین مرکز میں کھلی کچہری۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ایس پی صدر خان زیب کی ایف ٹین مرکز میں کھلی کچہری۔ کچہری میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اور ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے کئے پرعزم ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے زونز میں کھلی کچہریاں لگائیں گے۔ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔  Editor: Kamran Raja...
سفیر پاکستان کی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں شرکت
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان کی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں شرکت

سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، 9 نومبر 2024امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سلیکون ویلی میں دن بھر متعدد ملاقاتیں کیں جن کا مقصد پاکستان کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ تھا۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے۔ ان ملاقاتوں میں تکنیکی جدت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) سلیکون ویلی کے سالانہ فورم میں سفیر پاکستان نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی شرح نمو کے اہداف کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کی برآمدات کو 2029 تک 15 بلین ڈالر اور 2030 تک 30 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے ملک میں موجود فری لانسرز پر روشنی ڈالی جو پاکستان کو فری لانس خدمات فراہم کرنے والے سرفہرست عالمی ممالک میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں ن...
کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات

طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر نے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کورکمانڈر نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے پر زور دیا کور کمانڈر پشاور سے سیکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے اور تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔ کور کمانڈر نے ہمیں ملک کی سکیورٹی کی صورتحال کے متعلق سوالات پر تفصیلی جوابات دیئے جس سے ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ۔ اس نشست کے انعقاد سے ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور ہم کور کمانڈر کی آمد پر مشکور ہیں ۔مستقبل میں بھی اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے  Sub Editor: Ghufran...
افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی

بتاریخ 8/  Nov /2024 افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی تیسری پنجاب انٹر کلبز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گجرات میں منعقد ہوئی کیونکہ ماضی میں ہونے والی تمام چیمپئن شپس صرف ڈویژن لیول تک ہی ہوئی تھیں جبکہ یہ چیمپئن شپ تاریخی طور پر گجرات میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔ اس میں پنجاب کی 9 ڈسٹرکٹس کی نماندہ کلبز  نے شرکت کی۔ اسمیں لالہ موسیٰ سے کلب کی شرکت پھلتی پھولتی ویٹ لفٹنگ کا ثبوت ہے۔مقابلوں کا انعقاد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دس باڈی ویٹ کیٹیگریز میں ہوا جسمیں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 65 پوائنٹس کے ساتھ افضل ہیلتھ کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 64 پوائینٹس کے ساتھ پرفیکٹ جم گوجرانولہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. جبکہ لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ لاہور اور کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ نے 27 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ تیسری پ...
پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

اسلام آباد – 7 نومبر 2024 – پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں میں ابھرتی ہوئی تمباکو اور نیکوٹین مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر سپارک فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں اور بچوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ مصنوعات روایتی سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں لیکن در حقیقت یہ صحت کے سنگین مسائل کا باعث بنتی ہیں ۔ ڈاکٹر خلیل احمد، پروگرام مینیجر سپارک، نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تمباکو انڈسٹری نوجوانوں اور بچوں کو اپنی مصنوعات کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں اپنا رہی ہیں، جس میں پرکشش پیکجنگ، اور جدید ذائقے شامل ہیں جس سے اس تاثر کو فروغ ملتا ہے کہ شائد یہ مصنوعات روایتی سگریٹوں کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں۔ یہ بیانیہ عوامی صحت کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور بچوں کو نشہ آور مواد کی طرف راغب کرتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل نے کاروائی...
پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

اسلام آباد, 06.11.2024: وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں آنے والے COP29 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور موثر موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران، محتر مہ خورشید عالم نے COP29 کی تیاری میں پاکستان کی جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا انہوں نے آب و ہوا کے مسائل پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک کے موسمیاتی ایکشن پلان کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ COP29 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد اس کے قومی مفادات کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور عالمی موسمیاتی گفتگو میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہو گا۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ''COP29 کے لیے پا...