وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تشکیل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تشکیل
14 ملکی ترقی، گورننس، تعلیم کاروبار اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر 15 رکنی نیشنل ٹاسک فورس کا قیام کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹاسک فورس کو باقاعدہ تشکیل دیا جسکا مقصد ترقی، گورننس، تعلیم کاروبار اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تیزی سے اپنانے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کرنا ہے جبکہ اس فورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مستقبل قریب میں ترقی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں زبردست تبدیلیاں لائے گی۔
نیشنل ٹاسک فورس کا مقصد پاکستان کی ترقی اور نمو کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طا...








