Wednesday, April 1

پاکستان ٹائمز

جاپانی فنڈنگ سے چلنے والا ایف اے او کا منصوبہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کے روزگار کی بحالی میں مددگار
Latest, پاکستان ٹائمز

جاپانی فنڈنگ سے چلنے والا ایف اے او کا منصوبہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کے روزگار کی بحالی میں مددگار

اسلام آباد 14 جولائی 2025 (کامران راجہ) : اقوامِ متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) نے بلوچستان اور سندھ کے ان علاقوں میں ایک ہنگامی منصوبہ مکمل کر لیا ہے جو 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے متاثر ہوئے تھے۔ یہ منصوبہ جاپان کی حکومت کی فراخدلانہ مالی معاونت سے ممکن ہوا۔ ایف اے او کی قیادت میں کیے گئے اس اقدام کے لیے جاپان نے 6.48 ملین امریکی ڈالر فراہم کیے، جس کا مقصد خوراک کی پیداوار کی بحالی، گھریلو غذائیت میں بہتری، اور طویل المدتی لچک پیدا کرنا تھا۔ اس منصوبے سے 74,000 سے زائد گھرانے، یعنی تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوئے۔ منصوبے میں زراعت کی بحالی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی حفاظت اور خواتین سربراہانِ خانہ کو خصوصی امداد شامل تھی۔ منصوبے کی تکمیل کے موقع پر ایف اے او کے پاکستان میں دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں منصوبے کے نتائج کو اجاگر کیا گیا اور جاپان کی امداد پر شکریہ...
شہری ہوابازی کے برطانوی محکمےمحکمہ ٹرانسپورٹیشن کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کی کامیاب تکمیل۔
Latest, پاکستان ٹائمز

شہری ہوابازی کے برطانوی محکمےمحکمہ ٹرانسپورٹیشن کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کی کامیاب تکمیل۔

بتاریخ 10 جولائی 2025(کامران راجہ): شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے تین رکنی ٹیم تین روزہ ( 8 جولائی تا 10 جولائی) ایوی ایشن سکیورٹی انسپکشن کے لیے مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ۔ اس انسپکشن کا مقصد اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا اور جانچنا تھا۔ ائیرپورٹس سیکورٹی فورس جو کہ پاکستان میں شہری ہوا بازی اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ دار فیڈرل فورس ہے نے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا۔ ٹیم مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔ افتتاحی اجلاس میں چیف سیکورٹی افسر اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ انسپکشن ٹیم نے ائ...
پی ٹی اے اور میٹا کا ’’ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشت گردی‘‘ پر ورکشاپ
Latest, پاکستان ٹائمز

پی ٹی اے اور میٹا کا ’’ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشت گردی‘‘ پر ورکشاپ

اسلام آباد(کامران راجہ) 8 جولائی  2025: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا نے مشترکہ طور پر ’’ڈیجیٹل دور میں انسداد دہشت گردی‘‘ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا انعقاد پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں کیا۔ ورکشاپ میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ماہرین کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں میٹا کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق مواد کے تدارک پر مبنی پالیسیوں، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران شکایات کے ازالے اور مواد کے فوری جائزے سے متعلق طریقہ کار پر بھی گفت و شنید کی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن رکھا گیا، جس میں شرکاء کو میٹا کے پالیسی ماہرین سے براہِ راست بات چیت کا موقع میسر آیا۔ چیئرمین پی ٹی اے، میجر ...
ارمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا گیا، پاکستانی آموں کی بڑی مقبولیت اور مانگ ہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

ارمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا گیا، پاکستانی آموں کی بڑی مقبولیت اور مانگ ہے۔

بیجنگ ،29 جون 2025 (نوشین راجہ): چین میں پاکستان کےسفیر خلیل ہاشمی نے 28 جون 2025 کو سنکیانگ پیپلز گورنمنٹ کے وائس چیئرمین مسٹر ژو لیفن کے ساتھ اورمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ پھل کی مقبولیت نے پاکستان کی زرعی بہتری اور ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا۔ ایک اور خاص بات نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور گرین پاکستان انیشیٹو کی جانب سے پہلی بار ایکسپو میں شرکت تھی۔ پاکستان پویلین نے ملک کے ثقافتی ورثے اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کی عکاسی بھی کی اور زیورات، چمڑے کے ملبوسات، لگژری بیگز، اور عصری ملبوسات سمیت متعدد مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے مسٹر ژو کو پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات اور سنکیانگ سمیت چین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر پاکستان کی توجہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وائس چیئرمین کو پاکستا...
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوامی جگہوں پر گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اینٹی بیگرز اسکوارڈ کا قیام
Latest, پاکستان ٹائمز

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوامی جگہوں پر گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اینٹی بیگرز اسکوارڈ کا قیام

مورخہ 29 جون، 2025 راولپنڈی(غفران مجید) : وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوامی جگہوں پر گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اینٹی بیگرز اسکوارڈ کا قیام ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر کی مین شاہراہوں مال روڈ ، اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مری روڈ کے تمام چوراہوں پر اکثر بھکاری بھیک مانگتے نظر آتے تھے جنکی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی تھی بلکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر یہ ایک سیکیورٹی رسک بھی تھا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی خصوصی ہدایات پر اینٹی بیگر اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس اسکوارڈ نے شہر بھر میں گداگری جیسی لعنت کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ، مختلف مقامات پر گداگری کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک 16 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر لیا گیا ہے جن...
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ باقاعدگی سے ہر اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ باقاعدگی سے ہر اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں جاری

28 جون 2025 راولپنڈی ( غفران مجید ) : وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "محفوظ پنجاب" کے تحت سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ باقاعدگی سے ہر اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں جاری ۔ اس اقدام کا مقصد رکشہ ڈرائیورز کو قانونی دائرے میں لانا، ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے,انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر اس سہولت کا آغاز 27 ستمبر 2024 کو ہوا تھا اور اب تک 1869 رکشہ ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں ، ہر اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک ھیڈکوارٹرز ، انچارج لائسنسنگ اور دیگر ٹریفک کا عملہ موجود ہوتا ہے جو رکشہ ڈرائیورز کی رہنمائی اور ان کو سہولیات مہیا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے ، ٹیسٹ کے مراحل میں ٹریفک سائنز کی پہ...
چیئرمین پی ٹی اے کی ناروے میں پاکستان کی سفیر سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر بات چیت
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرمین پی ٹی اے کی ناروے میں پاکستان کی سفیر سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر بات چیت

اسلام آباد(کامران راجہ) 26 جون 2025: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین، میجر جنرل (ریٹائیرڈ) حفیظ الرحمٰن، نے ناروے کے سرکاری دورے کے دوران اوسلو میں پاکستان کی سفیر سعادیہ الطاف قاضی سے اہم ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی اے کا یہ دورہ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف) 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے موقع پر ہوا۔ ملاقات میں باہمی ڈیجیٹل تعاون کے مزید استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان میں ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک میں متوقع پیش رفت سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل شمولیت، براڈبینڈ تک رسائی، اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے حوالے سے اتھارٹی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے پی ٹی اے کی جانب سے محفوظ اور جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں ادا کیے جانے والے فعال کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر روابط کی ...
ملک بھر کے ائیرپورٹس پر یوم شہدائے اے ایس ایف کی سالانہ تقاریب
Latest, پاکستان ٹائمز

ملک بھر کے ائیرپورٹس پر یوم شہدائے اے ایس ایف کی سالانہ تقاریب

بتاریخ 8 جون2025(کامران راجہ): یوم شہدائے اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز سمیت فورس کے تمام یونٹس میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں۔ دن کا آغاز اے ایس ایف کے تمام گیریژنز میں تلاوتِ قرآن پاک اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ تمام یونٹس میں شہداء کی قبروں پر خصوصی دستوں نے باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی گئی اور ان کے پیاروں کی لازوال قربانیوں کو سلام و خِراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تمام گیریژنز میں چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں من...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 04 جون 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی پرواز پر جانیوالے مسافر محمد شیراز نے مذکورہ منشیات کارٹن میں کافی مشین کے سٹیل کیبن میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تفصیلی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

اسلام آباد 26 مئی 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے تین کلو گرام سے زائد کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پر سفر کررہے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلو کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔...