اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 866 گرام آئس ہیروئن برآمد
فروری 27، 2026(کامران راجہ):ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت پروفائلنگ اور جدید اسکریننگ کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر، نورالحق، کی اسکریننگ کے دوران جوتوں اور شولڈر بیگ میں مشکوک کثافت کی نشاندہی ہوئی۔ مزید تلاشی لینے پر ملزم کے دونوں جوتوں کے تلوؤں میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی مجموعی طور پر 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
اے ایس ایف حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا ہے۔...









