Saturday, September 21

پاکستان ٹائمز

اماراتی قونصلیٹ کراچی کے تحت، کراچی کپ انڈر 19
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

اماراتی قونصلیٹ کراچی کے تحت، کراچی کپ انڈر 19

اماراتی قونصلیٹ کراچی کے تحت، کراچی کپ انڈر 19 ویمنز اسکول فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل، فائنل کے فاتحین میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ، پاکستان ایک زرخیز ملک ہے، یہاں کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، تھوڑی سی محنت سے ملک کا نام روشن کرنے والوں کی طویل قطار ہوگی ٹوٹل اسپورٹس، یو بینک، لیجنڈز ایرینا، اور Cop28 کے تعاون سے منعقد تقریب کا مقصد نوجوانوں بالخصوص خواتین کی حوصلہ افزاٸی اور اسپورٹس مین شپ پیدا کرتےہوۓ نٸے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا مقامی اسپورٹس ایرینا میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی عالمی اسکواش چیمپیٸن جہانگیر خان سمیت معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی تقریب میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے فاتح ٹیم کو اوّل پوزیشن کا انعام دیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو اسکوش لیجنڈ جہانگیر خان نے اور سوٸم پوزیشن والی ٹیم کو ...
این پی او انٹرنیشنل ورکشاپ میں ماہرین کی تجویز۔
Latest, پاکستان ٹائمز

این پی او انٹرنیشنل ورکشاپ میں ماہرین کی تجویز۔

پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زراعت میں میکانائزیشن کو فروغ دیں۔ این پی او انٹرنیشنل ورکشاپ میں ماہرین کی تجویز۔ میکانائزیشن کے ذریعے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیےپیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زراعت میں میکانائزیشن کو فروغ دیں۔ این پی او انٹرنیشنل ورکشاپ میں ماہرین کی تجویز۔ لاہور میکانائزیشن کے ذریعے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے حوالے سے چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ جمعرات کو یہاں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس بین الاقوامی ورکشاپ کا اہتمام نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (NPO) نے ایشیائی پیداواری تنظیم (APO) جاپان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ APO کے رکن ممالک بشمول ترکی، منگولیا، فجی، فلپائن، ویت نام، کمبوڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش کے بین الاقوامی شرکاء اور مقامی شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کی جبکہ ریسورس اسپیکر جاپان سے مسٹر تاکاشی فوجیموری، KASETSART یونیورسٹی، تھائی لینڈ سے مسٹر Isara...
کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ سندہ کا سندھ کی تمام رینجز میں کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن شروع
Latest, پاکستان ٹائمز

کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ سندہ کا سندھ کی تمام رینجز میں کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن شروع

کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ سندہ کا سندھ کی تمام رینجز میں کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن شروع۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ٹیمیں متحرک ہوچکی ہیں ۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس ٹیمیں مشترکہ کام کر رہی ہیں ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کے ہمراہ موجود ہیں آپریشن کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،لاڑکانہ ،میرپورخاص ،شہیدبینظیرآباد ،سمیت پورے سندھ میں کیا جارہا ہے مخصوص مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی کیا گیا۔ مختلف حساس علاقوں میں کورڈن آف کرکے بھی سرچنگ کی گئ ۔ اب تک 279 افراد کے کوائف تلاش ایپ کے زریعہ سے چیک کرکے کلئیر کیا گیا ہے آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتایئد وتصدیق کے لئے متعلقہ تھانہ جات کے سپرد کیا گیا۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کبھی بھی کسی جگہ بھی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے   سب ایڈیٹ...
محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا
Latest, پاکستان ٹائمز

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا

 دستک Dastak ایپ خیبرپختونخوا پر اب اسلحہ لائسنس کی آن لائن پروسیسنگ کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ بس، ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پروفائل بنائیں اور ضروری معلومات جمع کرانے کے بعد اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دیں۔ سب ایڈیٹر: ارسلان
سابقہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو صاحب کا مولانا طارق جمیل صاحب سے انکی رہائش گاہ پر انکے بیٹے کی وفات کی تعزیت کا اظہار
Latest, پاکستان ٹائمز

سابقہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو صاحب کا مولانا طارق جمیل صاحب سے انکی رہائش گاہ پر انکے بیٹے کی وفات کی تعزیت کا اظہار

سابقہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو صاحب تلمبہ میں مولانا طارق جمیل صاحب سے انکی رہائش گاہ پر انکے بیٹے کی وفات کی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی. اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مولانا صاحب اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین....🤲   سب ایڈیٹر: ارسلان
نادرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موبائل وین وڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی
Latest, پاکستان ٹائمز

نادرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موبائل وین وڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کی ایک وڈیو کے بارے میں اصل حقائق بیان کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن وین دوردراز علاقوں کی سماجی اور سیاسی شخصیات کی درخواست پر اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر مختلف علاقوں میں جا کر رجسٹریشن کرتی ہیں اور شناختی کارڈ بناتی ہیں۔مذکورہ وڈیو چار ماہ پرانی ہے جس میں مورخہ 20 جولائی 2023 کو مقامی لوگوں کی درخواست پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع اتحاد ٹاؤن کے خیبرچوک کے نزدیک ایک عمارت میں کھڑی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کو دکھایا گیا ہے۔ ترجمان نادرا نے بتایا کہ حقیقت میں یہ دن کا وقت ہے اور خراب موسم کے پیش نظر اس گاڑی کو نزدیکی عمارت میں پارک کیا گیا۔ اس موقع پر 6 افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائی مکمل کی گئی جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے۔ اس دوران گشت پر موجود پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اور ا...
صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں وفدکا  فلسطینی سفارتخانے کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں وفدکا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں وفدکا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے ملاقات. وفد نے اسلام آباد چیمبر کی طرف سے غزہ کے متاثرین کیلئے 20 لاکھ کا چیک فلسطینی سفیر کے حوالے کیا. غزہ اور دیگر مقامات پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں کل 35 ہسپتالوں میں سے اسرائیل نے اب تک 11 ہسپتال مکمل طور پر تباہ کر دیئے ہیں،احمد جواد ربعی. اسرائیل اس وقت فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی کر رہا ہے،. عالمی برادری فلسطینی عوام کا قتل عام رکوانے کیلئے فعال کردار ادا کرے  پاکستان کے ہمدردی اورمحبت کے جذبات کو فلسطینی عوام ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،. تاجر برادری اور پاکستانی قوم کو معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سخت تشویش لاحق ہے، صدر آئی سی سی آئی. پوری امت مسلمہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے عالمی برادری اسرائیل کے...
بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،عاطف اکرام شیخ
Latest, پاکستان ٹائمز

بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی عاطف اکرام شیخ کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، احسن ظفر بختاوری نامزدصدارتی امیدوار برائے ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی صدر آئی سی سی آئی سے ملاقات یونائیڈ بزنس گروپ کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار برائے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی اور ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عاطف اکرام شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کریں گے ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ مشکل معاشی حالات میں بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گا ۔اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے اس امید ...
سفیر پاکستان مسعود خان کا 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان مسعود خان کا 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

پاکستان ہیپاٹائٹس کے چیلنج سے نمٹنے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 2030 تک دنیا بھر سے اس وبائی مرض کے خاتمے کے ہدف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں نیشنل اسٹریٹجک فریم ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنا، وبائی امراض کی بہتر نگرانی، پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن میں اضافہ، ہیپاٹائٹس سی وائرس (ایچ وی سی) کی تشخیص و علاج اور کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ ان اقدامات کی بدولت ہم 2030 تک ہیپاٹائٹس، جو کہ عوام الناس کی صحت کے لئے ایک خطرہ ہے ، کا خاتمہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے گروپ آف فرینڈز کے دوسرے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔ یہ اجلاس نیو یارک کے ییل کلب میں منعقد ہوا۔ انہوں نے اجلاس کے انعقاد پر اقوام متحدہ کے گروپ آف فرینڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرو...
پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مشترکہ مفاد میں ہیں
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مشترکہ مفاد میں ہیں

سیاسی استحکام، معاشی مضبوطی اور نئے تکنیکی انقلاب میں انضمام پاکستان کی ترجیحات ہیں. امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دونوں ممالک، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تعلقات میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں پر مشتمل تعلقات کی تاریخ میں تمام اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہمارے درمیان بہت مضبوط شراکت داری ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے یہ باتیں کنیکٹیکٹ ورلڈ افیئرز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس تقریب میں دانشوروں، تھنک ٹینک کمیونٹی کے ارکان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد ، جن میں ڈاکٹروں، انجینئرز ، کاروباری رہنماؤں اور طلباء سمیت متنوع پس منظر کے حامل سامعین شامل تھے، نے بھرپور شرکت کی۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا م...