Friday, September 20

پاکستان ٹائمز

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے شیوننگ اور کامن ویلتھ سکالرز کااستقبال
Latest, پاکستان ٹائمز

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے شیوننگ اور کامن ویلتھ سکالرز کااستقبال

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے شیوننگ اور کامن ویلتھ سکالرز کااستقبال اسلام آباد- پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے واپس آنے والے شیوننگ اور کامن ویلتھ سکالرز کا خیرمقدم کیا ہے۔UK  پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، شیونگ کے47 اور کامن ویلتھ46 اسکالرز پر مشتمل 2022-23 کے کوہورٹ کو تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملا جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گے۔2022-23 کے گروپس پورے پاکستان سے آئے تھے، جن میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل تھی۔تمام اسکالرز نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن سکول آف اکنامکس جیسی معروف یونیورسٹیوں میں ترقی، صحت عامہ، موسمیاتی تبدیلی اور کاروبار سمیت متعدد مضامین کا مطالعہ کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ وظائف سے فائدہ اٹھایا۔اب وہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل سابق طلباء کے ایک گروپ میں شامل ہوں گے۔ اس میں گلگت بلتستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج آمنہ ضمیر شاہ، ممت...
نگران وزیر توانائی کا  ترکمانستان  کےسفیر سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

نگران وزیر توانائی کا  ترکمانستان  کےسفیر سے ملاقات

نگران وزیر توانائی کا  ترکمانستان  کےسفیر سے ملاقات ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی نگران وزیر توانائی محمد علی سے ملاقات ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال دونوں فریقین نے تاپی منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملکی ضروریات پوراکرنے کے لیےپاکستان پائپ گیس پر توجہ دے رہا ہے ، وزیر توانائی محمد علی تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ۔ سفیر نے پیرس میں منعقد ہونے والے ترکمانستان کے روڈ شو میں شرکت کی دعوت دی ۔   Sub Editor : Arslan...
اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے
Latest, پاکستان ٹائمز

اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبر ناصر خاں نے الیکشن 2024کے حوالے سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جنرل الیکشن ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تیاریاں بھرپور ہیں ،شہری سکیورٹی کے ماحول کو بہتر رکھنے کے لئے اور انتخابات کے عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، آپ کے دائیں بائیں اگر ایسے لوگ موجود ہو جن کی حرکات مشکوک ہو تو پولیس کو اطلاع دیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے ،ان حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ممکن ہے کہ آپ شہریوں کو رکاوٹوں کا سامنا کرنے پڑے ،اپنے اردگرد کا دھیان رکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اگر آپ کو کہیں سفر کرنا ہو تو اضافی وقت بھی اپنے ساتھ رکھیں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اس تمام عمل میں خوش اخلاقی...
نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لئے ایک اور سہولت لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم
Latest, پاکستان ٹائمز

نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لئے ایک اور سہولت لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم

نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لئے ایک اور سہولت لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم نادرا لاہور ریجن میں شہریوں کو سہولت اور آسانی کےساتھ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے 11 خصوصی کاؤنٹرز کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کی طرف سےجاری کئے گئے اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کے لئے ضلع لاہور میں ساندہ روڈ، ایبٹ روڈ،پیکوروڈ اور جوہر ٹاؤن لاہور سمیت شیخوپورہ،ننکانہ، نارووال،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،اوکاڑہ،اور قصور اضلاع کےخصوصی نادرا مراکز میں 11 کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اس خصوصی اقدام کی بدولت شہریوں کو سوموار سے جمعہ صبح 8:30بجے سے 3:30بجے تک کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے بآسانی اجراء کے لئے تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلو...
بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ پاکستانی معاشرے کا وصف اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ پاکستانی معاشرے کا وصف اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ پاکستانی معاشرے کا وصف اور حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مختلف مذاہب میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حوالے سے مشترکات کو اجاگر کرتے ہوئے ملکر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوششوں کی ضرورت پر زور امریکہ میں متعین سفیرِ پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف پاکستان کے آئین اور قوانین میں شامل ہے بلکہ پاکستانی قوم اس مقصد کے لئے متحد اورپر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری پاکستانی معاشرے کا وصف ہے جس کے تحفظ اور فروغ کے لئے اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ جڑانوالہ کے واقعے کے بعد پاکستانی سیاسی ، مذہبی اور دیگر قیادت نے جس جذبے کااظہار کیا وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ہماری معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بات انہوں ...
یورپی یونین نے پاکستان کو مزید 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

یورپی یونین نے پاکستان کو مزید 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان

یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے پانچ گرانٹ معاہدوں پر دستخط. گرانٹ معاہدوں کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کی لچک کو مضبوط کرنا ہے یورپی یونین کی مدد سے پاکستان کیلیے 2022 کے سیلاب کیلیے مجموعی ردعمل 930 ملین یورو سے زیادہ ہو گا. سیکرٹری اقتصادی امور کا یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ ادا. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی شراکت داری کی ضرورت پر زور. پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے مشکل مرحلے میں ہے، لیکن ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور انسانی حقوق کی احترام کرتے ہیں مخصوص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معیشتی ترقی کیلئے سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں خصوصی توجہ. پاکستان میں انسانی حقوق، صنفی مساوات اور سول سوسائٹی کیلئے مزید سرمایہ کاری کی گئی. یورپی یونین کا تعاون پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھایا جائے گا یورپی یونین کی مدد...
نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2024 میں پاکستان پویلین کو “بہترین ان شو – انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
Latest, پاکستان ٹائمز

نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2024 میں پاکستان پویلین کو “بہترین ان شو – انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2024 میں پاکستان پویلین کو "بہترین ان شو - انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ" کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے 27-28جنوری کو نیو یارک میں منعقد ہونے والے اس اعلیٰ سطحی ایونٹ میں دنیا بھر سے 550 سے زیادہ ٹور کمپنیاں، کروز لائنز اور سیاحت سے متعلقین شرکت کر رہے ہیں۔ اس شو میں تقریباً 190 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، نیو یارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیے جانے والے پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کیا۔ اس موقع پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان جناب غلام محمد، سابق وزیر سیاحت گلگت بلتستان جناب راجہ ناصر علی خان اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عامر احمد اتوزئی موجود تھے۔ پی ٹی ڈی سی، ٹی ڈی اے پی ...
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے وزیراعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش
Latest, پاکستان ٹائمز

چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے وزیراعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش

چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے وزیراعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان(ایچ آئی ایم) نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے دوران انہیں پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 پیش کی۔ یہ رپورٹ پچھلے سال کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستان کے شہریوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے کیے گئے اہم سنگ میل، ریگولیٹری اقدامات اور اسٹریٹجک اقدامات پر روشنی ڈالی۔ دوران ملاقات نگران وزیراعظم نے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج پی ٹی اے کے اہم کردار کو سراہا۔ یہ ملاقات ٹیلی کمیونیکیشن کے جدید منظر نامے اور قومی سماجی و اقتصادی انفراسٹرکچر کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ ف...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کا جناح کنونشن سینٹر  اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب
Latest, پاکستان ٹائمز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب   پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، آرمی چیف نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے، آرمی چیف پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، آرمی چیف ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں، آرمی چیف دہشتگردوں کیخلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، آرمی چیف سوشل میڈیا ا...
این۔ڈی۔آر۔ایم۔ایف اور آئی۔آر۔سی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم عمل
Latest, پاکستان ٹائمز

این۔ڈی۔آر۔ایم۔ایف اور آئی۔آر۔سی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرگرم عمل

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این۔ ڈی۔ آر۔ ایم۔ ایف) اور عالمی فلاحی تنظیم انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی(آئی۔آر۔ سی)نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد کمیونٹی کی سطع پر ان خطرات میں کمی اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔ اس میں جدید پروگراموں پر مشاورت اور کمیونیٹیز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے پالیسی آئیڈیاز شامل ہے۔ این۔ ڈی۔ آر۔ ایم۔ ایف اور آئی۔ آر۔ سی اپنے نیٹ ورکس کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی دلچسپی کے حوالے سے اشتراک کو فروغ دیں گے۔ مزید یہ کہ دونوں تنظیمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ایک دوسرے کو بھر پور تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گی۔ دنیا بھر کے ممالک کا جائز ہ لیا جائے تو مشاہدے میں سامنے آتا ہے کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے مقابلے میں قدرتی آفات سے متعل...