Saturday, August 8

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ مذاکرات کا آغاز

مکہ مکرمہ، 7 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف مکہ مکرمہ کے قصر الصفا پہنچے، جہاں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کا آغاز ہوا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافے اور خطے سمیت عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر غور کرے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔