لاہور، 15 اگست 2026 (غفران): سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں تین رکنی بینچ نے 10 سے 13 اگست تک چار روزہ سماعت کے دوران 305 مقدمات نمٹا دیے۔جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں مجموعی طور پر 412 مقدمات کی سماعت کی۔سرکاری رپورٹ کے مطابق عدالت نے چار روزہ کارروائی کے دوران 268 درخواستیں مسترد، 18 درخواستیں منظور جبکہ 3 دیگر مقدمات نمٹا دیے۔عدالت نے 110 مقدمات میں آئندہ سماعت کی نئی تاریخیں بھی مقرر کیں، جبکہ باقی مقدمات میں بینچ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کارروائی کی گئی۔چار روزہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے جانے سے زیرِ التوا مقدمات کو جلد نمٹانے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ کی کوششیں اجاگر ہوتی ہیں۔
