سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے
اسلام اباد 12 فروری 2025,(کامران راجہ): اسلام آباد ماڈل سکول فارگرلز کوٹ ہتھیال میں خلا میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ سپارکو کی سپیس ایجوکیشن اینڈ اویئرنس ڈرائیو سپارکو کی ٹیم نے خلائی وین کے ساتھ سکول کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں خلائی سائنس کی سرگرمیاں شامل تھیں
جن میں معلوماتی لیکچرز، ٹیلی سکوپ ویونگ، اور ہینڈ آن سٹیم پروجیکٹ شامل تھے۔ اس تقریب میں طلباء کے جدید خلائی ماڈلز کی نمائش کی گئی، جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنس کے لیے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔
سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے۔ آج کے دن آئ ایم ایس جی کے دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو خلائی تحقیق اور سٹیم شعبوں میں کیریئر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانا تھا...